ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناگالینڈ میں چھ گھنٹے کا بند، کشیدگی کے درمیان 15 افراد کی موت

ناگالینڈ میں چھ گھنٹے کا بند، کشیدگی کے درمیان 15 افراد کی موت

Tue, 07 Dec 2021 11:07:08    S.O. News Service

گوہاٹی ، 7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ناگا  اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) نے شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے مون ضلع میں کشیدگی کے درمیان پیر کے روز چھ گھنٹے کا بند منایا۔ اس دوران ریاست میں ہفتہ کو سیکورٹی آپریشن کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

تیرو اور اوٹنگ گاوں کے بیچ ہفتہ کے روز فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں چھ مزدوروں سمیت 13 گاوں والوں کی موت ہوگئی جبکہ اتوار کے روز پرتشدد مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں گاوں کا ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔ اس دوران ایک فوجی بھی شہید ہوا ہے۔

ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) نے پیر کے روز ناگالینڈ میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند کی اپیل کی تھی ۔ این ایس ایف نے ناگا لوگوں سے اگلے پانچ دنوں کے سوگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ نیفیو ریو نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔


Share: